*بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم* ✍️ *محمد عثمان فاروقی* *اہم پیغام* *ثواب کی نیت سے شئر کرے ہدایت دینے والا اللہ ہے ہمارا کام پیغام پہنچانا ہے* *آج موجودہ دور میں ایک چیز زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے وہ اپنے سیاسی لیڈر سے محبت ہے لوگ اجکل اس طرح اپنے لیڈر سے محبت کرنے لگے ہیں وہ اسلام کو بھی بھول گئے ہیں اور اپنے لیڈر کے لیے کسی کو گالیاں دینے اور لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں ان کے لیے یہ اہم پیغام ہیں کہ وہ کس مقام پر کھڑے ہیں اور کس جانب جارہے ہیں اور ان کا انجام کیا ہوگا* *اگر لبیک والے اپنے لیڈر یعنی قائد ملت اسلامیہ علامہ خادم حسین رضوی سے محبت کرتے ہیں تو وہ بھی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے محبت کرتے ہیں انہیں جانا انہیں مانا* *یادرکھئے!ایمان کامل کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ مسلمان کے نزدیک سرکارِ مدینہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات تمام رشتے ناتوں سے بڑھ کرمحبوب ہو۔نبیِ کریم، حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا : لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ حَتّٰى اَكُوْنَ اَحَبَّ اِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهٖ وَوَلَدِهٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْن : تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والد، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔* *بخاری، کتاب الایمان والنذور، باب کیف کانت... الخ، ۴/ ۲۸۳، حدیث : ۶۶۳۲* *محبت رسول ﷺ اصل ایمان ہے* *صحابۂ کرام علیہم الرضوان کے اس بے مثال جذبۂ عشْقِ رسول ﷺ کو سامنے رکھتے ہوئے ہر امتی پر حق ہے کہ وہ محبوبِ دوجہاں، سرورِ کون ومکاں صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو سارے جہان سے بڑھ کر محبوب رکھے کیونکہ ان کی محبت ہی ہمارے ایمان کی بنیاد ہے ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے* *قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اﰳقْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ جِهَادٍ فِیْ سَبِیْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠(۲۴) (پ۱۰، التوبة : ۲۴) *ترجَمۂ کنز الایمان : تم فرماؤ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ سودا جس کے نقصان کا تمہیں ڈر ہے اور تمہارے پسند کے مکان یہ چیزیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں لڑنے سے زیادہ پیاری ہوں تو راستہ دیکھو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا* *صدرُالافاضل حضرت علّامہ مولانا سَیِّدمحمد نعیمُ الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی اس آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں : دین کے محفوظ رکھنے کے لئے دنیا کی مشقت برداشت کرنا مُسلمان پر لازم ہے اور اللہ (عَزَّ وَجَلَّ) اور اس کے رسول (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کے مقابل دنیوی تعلقات کچھ قابلِ اِلتفات نہیں اور خدا اور رسول کی محبت ایمان کی دلیل ہے۔* *معلوم ہوا کہ رحْمتِ عالَم، نورِ مجسّم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت بندۂ مومن کے ایمان کی بنیاد ہے بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ سرورِ کونین، رحْمتِ دارین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی جان سے بھی بڑھ کر محبوب و عزیز رکھے ورنہ اس کا ایمان نامکمل ہے۔* *اگر آپ نے پڑھ لیا ہے مکمل یقیناً آپ کو اندازہ ہوگیا ہونا ہے کہ آپ کس مقام پر کھڑے ہیں اس لیے آج ہی دین کی طرف لوٹ آئے نظام مصطفی ﷺ کے لیے دن رات کام کرے تحریک لبیک پاکستان حق والوں کے ساتھ ہوجائے* *تحریک لبیک پاکستان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد عثمان فاروقی*
top of page
bottom of page
Comentarios